بین الاقوامی

برازیل نے بھی روس سے کورونا ویکسین لینے کا اظہار کر دیا

کئی دیگر ممالک کے بعد اب برازیل بھی روسی کورونا ویکسین کے حصول کے لیے تیار ہو گیا ہے، اس سلسلے میں برازیلی وزارت صحت روس کے ساتھ اسپوتنک V کی خریداری سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط کرنے جا رہی ہے۔

برازیل کی وزارتِ صحت روسی کورونا ویکسین Sputnik V کی ممکنہ خریداری کے سلسلے میں RDIF (رشین ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ) کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کے لیے تیار ہے۔

برازیلی وزارتِ صحت کے مطابق ایسے ہی معاہدے بڑی امریکی فارماسیوٹیکل کمپنی فائزر، جانسن سیلگ، انڈین بائیوٹیک، اور موڈرنا کے ساتھ بھی کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ برازیل نے شروع ہی سے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے لیے سرگرمی دکھائی ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی برازیل کے ہیلتھ کیئر عہدے داروں نے ویکسین تیار کرنے والی کمپنیوں کے نمائندگان کے ساتھ ویکسین کی تیاری، محفوظ اور مؤثر ہونے کے معاملات کے ساتھ ساتھ اس کی فراہمی سے متعلق لاجسٹک پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا تھا۔

یاد رہے کہ چین میں تیار کی جانے والی کورونا ویکسین سینوویک کے ٹرائلز برازیل میں بھی کیے گئے ہیں، ٹرائلز کے دوران ایک رضاکار کی موت بھی واقع ہو گئی تھی جس کے بعد ٹرائلز روک دیے گئے تھے تاہم بعد میں یہ دوبارہ شروع کیے گئے۔

مزید بر آں برازیل کے بٹانٹن انسٹی ٹیوٹ بائیو میڈیکل سینٹر کو رواں ہفتے کو وِڈ 19 کے خلاف چین کے سینوویک ویکسین کی پہلی خوراک موصول ہوگی۔

Related Articles

Back to top button