بین الاقوامی

جاپان میں کورونا پھیلنے کی بڑی وجہ کیا ہے؟ جانیے تفصیلات

جاپان سمیت دنیا بھر میں کورونا کی دوسری لہر شدت کے ساتھ جاری ہے، ایسے میں بڑا انکشاف ہوا ہے۔

جاپانی ایسوسی ایشن برائے وبائی امراض اور جاپانی سوسائٹی برائے انفیکشن روک تھام اور کنٹرول نے گذشتہ ماہ مشترکہ طور پر آن لائن سروے کیا۔

سروے میں بیس سے ساٹھ سال تک عمر کے کم وبیش ایک ہزار افراد نے حصہ لیا، سروے کے نتائج سے نتیجہ اخذ کیا گیا کہ کورونا وبا سے بچنے کے لئے 87.7 فیصد افراد وقفے وقفے سے ہاتھ دھوتے ہیں، 87.4 فیصد ماسک کا استعمال جبکہ 65.9 فیصد ہاتھوں کو جراثیم کش محلول سے صاف کرتے ہیں۔ ان نتائج سے ظاہر ہوا ہے کہ جاپان کے شہری ماسک کا استعمال اور ہاتھوں کو صاف کیے جانے سمیت، وباء سے بچنے کے اقدامات پر اچھی طرح عمل کررہے ہیں۔

کورونا وائرس کی وبا سے بچنے کے لیے انتہائی اہم اقدامات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں 69 فیصد نے تھری سِیز یعنی بند جگہوں، پرہجوم مقامات اور قریبی رابطے والی جگہوں سے بچنے کی اہمیت کا حوالہ دیا اسی طرح سے صرف 44 فیصد نے کہا کہ اہل خانہ کے علاوہ دوسروں کے ساتھ گھر سے باہر کھانے سے گریز کرنا اہم ہے۔

یہ نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ پرہجوم مقامات اور قریبی رابطوں والی جگہ پر عوام کی جانب سے دیگر اقدامات کی بہ نسبت بد احتیاطی دیکھی جارہی ہے، اسی بد احتیاطی پر یونیورسٹی آف ٹوکیو کے انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے پروفیسر یوتسُویاناگی ہیروشی کہتے ہیں کہ اس عمومی رائے کے خلاف انتباہ کر رہے ہیں کہ ماسک لگانے سے وائرس کی مکمل روک تھام کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے سروے کرنے والے افراد سے کہا کہ لوگوں سے یہ پوچھنے کی ضرورت ہے آیا جو چیزیں وہ کر رہے ہیں اُنہیں لاپرواہی سمجھا جا سکتا ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ کرونا وبا کی دوسری لہر کے باعث جاپان میں بھی نئے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں، اس وقت صرف ٹوکیو میں مصدقہ متاثرین کی کل تعداد 38 ہزار 22 کے قریب ہے۔

Related Articles

Back to top button