بین الاقوامی

روسی صدر پیوٹن نے امریکی انتخابات کے نتائج کو مشکوک قرار دے دیا

روسی صدر پیوٹن نے ایک انٹرویو کے دوران امریکی انتخابات کے نتائج کو مشکوک قرار دے دیا انہوں نے جوبائیڈن کوجیت کی مبارکباد نہ دینےکےفیصلے کوایک فارمیلٹی قرار دے دیا۔

روسی صدر نے امریکی انتخابات میں گڑ بڑھ کا انکشاف کر دیا کہا کہ امریکا کے انتخاباتی سسٹم میں کچھ مسائل ہیں اور ان مسائل کو حل نہ کرنے کی ذمہ داری واشنگٹن کی ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ امریکی عوام اور حکام کو ان کی تبدیلی کے بارے میں فیصلہ کرنا چاہئے ان کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن کوبطور امریکی صدر تسلیم کرنے کو ابھی تیار نہیں اعتماد اسی امیدوارکوحاصل ہوگاجس کی جیت کی قانونی طریقے سے تصدیق ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بائیڈن کو مبارکباد نہ دینے سے دونوں ملکوں کے تعلقات پرکوئی اثر نہیں پڑےگا،ہر اس شخص کے ساتھ مل کر کام کریں گے جس پر امریکی عوام کا اعتماد ہے۔

Related Articles

Back to top button