بین الاقوامی

متنازعہ امریکی صدر ٹرمپ نے پھر متنازعہ بیان داغ دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پھر متنازعہ بیان داغ دیا۔ ٹرمپ نے تاریکین وطن پر امریکا میں پھر زمین تنگ کرنے کی ٹھان لی۔

امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں جلد انہیں بے گھر کرنے کا اعلان کر ڈالا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میں موجود غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف چھاپوں اور ان کی ملک بدریوں کا سلسلہ جلد ہی شروع ہو جائے گا۔ غیرقانونی تارکین وطن تیار رہیں، کیوں کہ امیگریشن حکام جلد ہی ان کے پاس آنے والے ہیں

گزشتہ ماہ بھی صدر ٹرمپ نے غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاون موخر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن اب چار جولائی کے بعد شروع ہو جائے گا۔

امریکی امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ شروع میں ان تارکین وطن کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جائے گا جن کی ابھی حال میں ہی امریکہ آمد ہوئی ہے۔

Related Articles

Back to top button