بین الاقوامی

کورونا وائرس: دنیا بھر میں5 کروڑ 84 لاکھ سے زائد افراط متاثر

دنیا میں عالمی وبا کے سبب 5 کروڑ 84 لاکھ88 ہزار517 افراد متاثر اور 13 لاکھ86ہزار 334 اموات ہوئی ہیں۔

اب تک کورونا کے 4 کروڑ 4لاکھ 64 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ 66 لاکھ 37 ہزار409 زیرعلاج ہیں۔

کورونا کے باعث سب سے زیادہ کیسز اور اموات امریکہ میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے 2 لاکھ 61 ہزار 790 اموات اور ایک کروڑ24 لاکھ 50 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار 263 اور90 لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 69 ہزار16 اور 60 لاکھ52ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

فرانس میں 21 لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد متاثر اور48 ہزار518 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ روس میں 20 لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 35 ہزار778 ہے۔

اسپین میں 15 لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 42 ہزار 619 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں 14 لاکھ 93 ہزار کورونا کیسز اور 54 ہزار626 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

دنیا میں آخری ایک کروڑ کیسز صرف 21 دن میں رجسٹرڈ ہوئے۔ پہلے کیس سے ایک کروڑ کیس تک 223 دن لگے تھے۔

پہلے کیس سے ڈھائی کروڑ کیس تک کورونا نے 284 دن کا وقت لیا۔ آخری ڈھائی کروڑ کیسز صرف 71 دن میں رجسٹرڈ ہوئے۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس17نومبر 2019کو رجسٹر ہواتھا۔21 مئی کو کیسز کی تعداد50 لاکھ ہوگئی۔27 جون کو کیسز نے ایک کروڑ کا ہندسہ عبور کیا۔

Related Articles

Back to top button