بین الاقوامی

روسی صدر پیوٹن خطرناک مرض میں مبتلا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر کے ناقد سیاسی رہنما ویلری سولوی نے انکشاف کیا ہے کہ پیوٹن نے رواں سال فروری میں پیٹ کی سرجری کرائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک سیاستدان نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ولادی میر پیوٹن کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 68 سالہ صدر حکمرانی کے لیے اپنی بیٹی کو تیار کر رہے ہیں اور وہ اگلے سال کے آخر میں صدارت کے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔

اس سے پہلے سلووئی نے پیوٹن کو پارکنسن بیماری ہونے کا بھی انکشاف کیا تھا۔

واضح رہے کہ ولادی میر پوٹن گزشتہ 20 سال سے زائد عرصے سے روس کے حکمران ہیں اور رواں سال جولائی میں روس کے عوام نے ولادیمیر پوتن کو 2036 تک کے لیے آئینی صدر منتخب کیا ہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتن دلچسپ شخصیت کے مالک ہیں اور سیاست کے ساتھ گھڑ سواری، تیراکی، اور مارشل آرٹس کے فنون میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔

کھیل کا میدان ہو یا مارشل آرٹس کا فن ، گھُڑ سواری ہو یا تیراکی، پیانو سے خوبصورت سُریں بکھیرنا ہو یا آواز کا جادو جگانا، روس کے صدر ولادیمیر پوتن ہر میدان میں طبع آزمائی کرتے پائےجاتے ہیں۔

برف پوش وادیوں میں صرف چھٹیوں گزارنا اور مچھلی کا شکار، سائبریا کے یخ بستہ پانیوں میں تیراکی کے جوہر دکھانا بھی ان کا محبوب مشغلہ ہے۔

Related Articles

Back to top button