چینی دفترخارجہ کا پاکستان سے متلق اہم بیان

چینی دفتر خارجہ کے ترجمان لی جیان ژاؤ نے کہا کہ دہشت گردوں کی کمر توڑنے کے لئے چین پاکستان کے ساتھ ہے

ان کا مزید کہنا تھا چین نے انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے، سی پیک کو ناکام بنانے کی کوششیں کرنیوالوں کو مایوسی ہو گی۔

واضح رہے پاکستانی ڈوژئیر میں سی پیک کے خلاف بھارتی سازشوں اور ریاستی دہشتگردی کے تمام ثبوت موجود ہیں اور پاک فوج کے ترجمان سی پیک کے خلاف بھارتی سازشوں اور مزموم عزائم کو بے نقاب کر چکے ہیں جب کہ وہ سی پیک کو ناکام کرنے کی بھارتی کوششوں کے ثبوت بھی دے چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں