بین الاقوامی

کورونا وائرس: کویتی حکام نے عوام کو اہم سہولت دے دی

کویتی حکومت نے رہائشیوں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ “حولی اور فروانیہ” کے مکین مغربی مشرف سے اپنے “بطاقے” حاصل کرسکتے ہیں۔

کویتی وزرات داخلہ نے وزارت صحت اور پبلک اتھارٹی برائے سول انفارمیشن کے توسط سے کہا ہے کہ حولی اور فروانیہ کے رہائشی شناختی یا اپنے نوزائیدہ بچوں کے سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے مغربی مشرف کے دفتر سے رجوع کرسکتے ہیں۔

قومی شناختی مراکز میں پولیس فورس انتظامیہ شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی، جس کا سلسلہ گزشتہ روز اتوار سے شروع کیا جاچکا ہے۔

اس حوالے سے وزارت داخلہ میں شعبہ سیکیورٹی تعلقات نے واضح کیا ہے کہ مذکورہ مرکز صبح نو بجے سے سہہ پہر ایک بجے تک صارفین کے مسائل حل کرے گا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے تجویز کردہ اقدامات اور ہدایات پر عمل کرنا لازمی ہے جس میں سماجی فاصلے کا خیال اور فیس ماسک پہننا ضروری ہے۔

وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات سیکیورٹی کے پیش نظر کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو اپنے معاملات کو پورا کرنے کیلئے کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Related Articles

Back to top button