بین الاقوامی

بھارت میں مسافر ویگن حادثے کا شکار، چھ افراد جان کی بازی ہار گئے

بھارت میں مسافر ویگن تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی، ٹریفک حادثے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے۔

خوفناک ٹریفک حادثہ بھارتی ریاست تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں پیش آیا، حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ سڑک پر موجود افراد کے بھی اوسان خطا ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں مسافر ویگن میں سوار افراد میں سے 6 افراد موقع پر بھی جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ 6 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ویگن ریاست اترپردیش سے کرناٹک کی جانب سفر کررہی تھی کہ ضلع سنگاریڈی کے پٹن چیرو میں آوٹر رنگ روڈ پر تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور ابتدائی تفتیش میں تیز رفتاری کو ہی حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے دوران مرنے والوں کا تعلق اترپردیش اور جھارکھنڈ سے تھا جبکہ ان کی شناخت کملیش لوہار، ہری لوہار، پرمود بھوہر، پون کمار اور ڈرائیور کملیش کے طور پر کی گئی۔

Related Articles

Back to top button