بین الاقوامی

بحرین کے وزیراعظم شہزادہ خلیفہ بن سلمان 84 سال کی عمر میں انتقال

دنیا میں سب سے زیادہ عرصہ وزیراعظم رہنے والے شہزادہ خلیفہ انتقال کرگئے.

خلیجی ملک بحرین کے وزیراعظم شہزادہ خلیفہ بن سلمان 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بحرینی وزیراعظم امریکا کی ریاست منی سوٹا کی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان کا انتقال آج علی الصبح ہوا۔

بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ نے چچا کے انتقال پر سوگ اور پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ ان کی تدفین اگلے ہفتے بحرین میں کی جائے گی جس میں شاہی خاندان کے چند افراد ہی شرکت کریں گے۔

شہزادہ خلیفہ 1970 سے ملک کے وزیراعظم تھے اور وہ دنیا میں طویل مدت تک اس عہدے پر کام کرنے والے وزیراعظم ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل رواں برس اگست میں بحرینی وزیر اعظم علاج کیلئے ریاست سے باہر چلے گئے تھے جسے ان کا نجی دورہ قرار دیا گیا تھا۔

دوسری جانب بحرینی وزیراعظم کے انتقال پر سعودی عرب اور مصر سمیت دیگر ممالک نے بحرینی شاہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button