بین الاقوامی

ڈونلڈ ٹرمپ اب بھی انتخابی جیت کے لئے پُر امید

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب بھی انتخابی جیت کے لئے پُر امید ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نتائج اگلے ہفتے آنا شروع ہوں گے، امریکی وزیر خارجہ نے ٹرمپ کی دوسری انتظامیہ کے لیے اقتدار کی ہموار انداز میں منتقلی کا دعویٰ کیا ہے۔

 صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا   کہ بہت تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے ٹویٹ میں کہاکہ ہم بڑی پیش رفت کر رہے ہیں،نتائج آئندہ ہفتے آنا شروع ہو جائیں گے،امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے۔ ہم جیتیں گے۔

 

ادھر امریکا کے سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے دعویٰ کیا کہ امریکامیں دوسری مرتبہ ٹرمپ انتظامیہ کو اقتدارکی منتقلی ہوگی،بولے ہم تیار ہیںدنیا دیکھ رہی ہے کہ امریکا میں کیا ہو رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button