بین الاقوامی

پاکستانی عمرہ زائرین کی 8 ماہ بعد روضہ رسولﷺ پہ حاضری

سعودی عرب میں بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین نے آٹھ ماہ بعد مسجد نبوی میں نماز ادا کی ہے۔

پاکستان اور انڈونیشیا سے آنے والے عمرہ زائرین نے آٹھ ماہ بعد جب روضہ رسولﷺ پہ حاضری کی سعادت حاصل کی تو آنکھیں نم ہو گئیں۔

خلیجی اخبار نے سعودی عرب کی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے حوالے سے بتایا ہے کہ مسجد نبوی کی انتظامیہ نے تمام نمازیوں اور عمرہ زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے انتہائی مؤثر انتظامات کیے ہیں۔

مسجد نبوی کی انتظامیہ کی جانب سے تمام دلانوں، فرش اور دروازوں کی سینیٹائزنگ جدید طریقہ کار سے کی جارہی ہے۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق سینیٹائزر بھی ماحول دوست استعمال کیا جا رہا ہے۔

عمرہ سیزن سے اب تک انتظامیہ نے مسجد میں 9 لاکھ 20 ہزار نمازیوں اور چار لاکھ آٹھ ہزار عمرہ زائرین کی آمد و رفت کے انتظامات کیے ہیں۔

Related Articles

Back to top button