سعودی کابینہ اجلاس، تمام زائرین کو ہر ممکن سہولیات دیئے جانے پر اتفاق

سعودی کابینہ اجلاس، تمام زائرین کو ہر ممکن سہولیات دیئے جانے پر اتفاق

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں عمرہ زائرین کو تمام تر سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں ملک کے اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔ کابینہ نے زور دیا کہ بیرون ملک سے آنے والے زائرین کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں۔

رپورٹ کے مطابق آن لائن اجلاس میں ملکی اور بین الاقوامی امور اور معاملات پر غور کیا گیا۔

شاہ سلمان نے امیر کویت کی جانب سے موصول ہونے والے مکتوب کے بارے میں کابینہ کو بتایا۔ اس دوران ٹی 20 کے تحت منعقد ہونے والے کانفرنس کو بھی سراہا گیا۔ کابینہ نے امکان ظاہر کیا کہ ٹی 20 اجلاس سے جی 20 ممالک کرونا کے انسداد کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق رائے کرتے ہوئے ہم آہنگ کوششیں جاری رکھیں گے۔

آن لائن کابینہ اجلاس میں اراکین نے بی 20 کانفرنس کا بھی جائزہ لیا جس میں جی 20 ممالک نے معیشت اور تجارت سمیت عالمی اقتصادی حالت میں بہتر کے متعدد پہلوؤں پر غور کیا ہے۔

دوران اجلاس عمرہ زائرین اور کورونا صورت حال پر خصوصی توجہ دی گئی۔ اراکین نے اتفاق کیا کہ سعودی عرب آنے والے تمام زائرین کو ہر ممکن سہولت دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں