بین الاقوامی

ملک بھرمیں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ، برطانوی پارلیمنٹ نے منظوری دے دی

برطانوی پارلیمنٹ نے ملک میں ایک ماہ کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی منظوری دے دی۔

برطانیہ میں پارلیمنٹ نے لاک ڈاؤن کی منظوری دے دی، پارلیمنٹ میں 516 ممبران نے لاک ڈاؤن کے حق میں ووٹ دیا، 38 ممبران پارلیمنٹ نے لاک ڈاؤن کے خلاف ووٹ دیا، برطانیہ میں لاک ڈاؤن قوانین کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں ایک دن میں کورونا کے 25 ہزار افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی، 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 495 افراد ہلاک ہوئے۔

یکم نومبر کو برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ایک ماہ کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا، لاک ڈاؤن کا اطلاق جمعرات 5 نومبر سے ہوگا اور 2 دسمبر تک جاری رہے گا۔

برطانوی وزیراعظم نے تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے فرلو سسٹم دسمبر تک جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا، بورس جانسن کا کہنا تھا کہ اس سال کرسمس بہت مختلف ہوگی، کورونا کو بچوں کی تعلیم پر اثر انداز ہر گز نہیں ہونے دیں گے۔

یاد رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، ہلاکتوں کے لحاظ سے برطانیہ پانچوں بڑا ملک ہے، وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 46 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔

Related Articles

Back to top button