بین الاقوامی

کورونا کے پیش نظر 34 ممالک پر پابندی تاحال برقرار، وزارت صحت کا بیانیہ جاری

کورونا کے پیش نظر 34 ممالک پر پابندی تاحال برقرار ہے جبکہ قرنطینہ کی 14 دن کی مدت میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

کویتی وزارت صحت نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے 34 ممالک کے شہری کویت میں داخل نہیں ہوسکتے، جبکہ دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کو کویت میں 14 دن کا قرنطینہ کرنا ہوگا۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ پابندی میں ترمیم اور دیگر امور سے متعلق حکام جائزہ لے رہے ہیں لیکن تاحال کوئی حتمی فیصلہ یا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ پابندی اور قرنطینہ کا معیار پہلے جیسا ہی ہے۔

اس حوالے سے ذرایع نے یہ بھی بتایا کہ کویت حکومت عالمی ادارہ صحت سے مسلسل رابطے میں ہے اور کرونا کی روک تھام کے لیے ہرممکن اقدامات کو یقینی بنایا جارہے ہیں۔

وزارت صحت نے زور دیا ہے کہ شہری ہر صورت احتیاطی تدابیر اپنائیں۔ فیس ماسک، ہینڈ سینیٹائزر اور سماجی فاصلہ مہلک وائرس سے بچانے میں معاونت کریں گے۔

خیال رہے کہ دنیا بھی میں کرونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن اموات میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

Related Articles

Back to top button