بین الاقوامی

بینک ہولڈرز کے لیے مالیاتی فراڈ کے حوالے سے خبرداری اعلامیہ جاری

سعودی بینکوں کی ابلاغی کمیٹی نے بینک ہولڈرز کو مالیاتی فراڈ کے حوالے سے خبردار کردیا اور صارفین کو خصوصی مشورے بھی دیے ہیں۔

بینکوں کی ابلاغی کمیٹی نے بینک ہولڈرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہمارے خصوصی مشوروں پر عمل کرتے ہوئے خود کو مالیاتی فراڈ کا شکار ہونے سے بچائیں۔

ابلاغی کمیٹی کے ترجمان کے مطابق اشیا کی خریداری کے بعد بل ادا کرنے کے لیے اپنا بینک کارڈ دکاندار کو نہ دیں بلکہ یہ عمل خود ہی کریں کیوں کہ مالیاتی فراڈ کا یہ ذریعہ بن سکتا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ دکان دار اگر خود بل کی کٹوتی کرتے تو اسے صارفین کی بنیادی معلومات مل جاتی ہیں، اسی غلطی سے مالیاتی فراڈ کا دروازہ کھل جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بینک کارڈ گم ہونے کی صورت میں فوری طور پر شکایت درج کرایا جائے بصورت دیگر کارڈ کا غلط استعمال ہوسکتا ہے اور مالیاتی فراڈ کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

ابلاعی کمیٹی کے ترجمان نے خبردار کیا کہ کوئی بھی اکاونٹ ہولڈر اپنے بینک کارڈ کی بنیادی معلومات فراہم کرنے سے گریز کرے، بصورت دیگر مالی دھوکہ دہی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

Related Articles

Back to top button