بین الاقوامی

کویت میں ایک تارکِ وطن کو ملک بدر کیوں کر دیا گیا؟ جانیے خبر کی تفصیلات

کویت کے محکمہ ٹریفک نے 17 کمسن ڈرائیورز کو ٹریفک کورٹ بھیج دیا جبکہ ایک تارکین وطن کو بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ کرنے پر ملک بدر کر دیا گیا۔

ٹریفک سیکٹر نے ٹریفک کنٹرول اور رابطے کے حصول کے لیے اپنی ٹریفک مہمات جاری رکھی ہوئی تھیں جس کے نتیجے میں 24 سے 30 اکتوبر کے درمیان 25 ہزار 309 خلاف ورزیوں کے واقعات اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 17 نابالغ نوجوانوں کو ٹریفک کورٹ کے حوالے کردیا گیا۔

اس دوران ایک غیر ملکی کو بھی ملک بدر کیا گیا ہے جبکہ مزید 83 افراد کو خلاف ورزیاں کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے، 9 مطلوبہ گاڑیاں ضبط کرنے کے علاوہ 15 سول اور مجرمانہ مطلوب افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ 23 گاڑیوں کو ضبط کر کے گیراج میں بھیج دیا گیا ہے۔

آپریشنز اور ٹریفک سیکٹر کے سیکریٹری اطلاعات میجر جنرل جمال السائغ کی نگرانی میں اس ٹریفک مہم کی مکمل تفصیلات کے بارے میں ایک سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ محکمہ ٹریفک آپریشن نے 4 ہزار 791 خلاف ورزیاں جاری کیں۔

13 گاڑیوں کو ریزرویشن گیراج کے حوالے کیا گیا جبکہ 22 قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مہم کے دوران بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے والے افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جبکہ 2 مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث مطلوب افراد بھی موقع پر گرفتار کیے گئے۔

مبارک الکبیر ٹریفک محکمے نے کل 13 سو 71 خلاف ورزیوں کے کیس درج کیے جن میں سے خلاف ورزی کرنے والوں کو تھانے منتقل کیا گیا اور مطلوبہ گاڑی قبضے میں لے لی گئی۔

مبارک الکبیر ٹریفک افسران نے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والے ایک غیر ملکی کو روکا اور اسے جلا وطن کردیا، ٹاسک فورس کے اہلکار 184 خلاف ورزیاں جاری کرنے اور ایک مطلوبہ شخص گرفتار کرنے میں کامیاب رہے۔

Related Articles

Back to top button