بین الاقوامی

شیشہ کیفے پر عائد ہونے والی بندی اٹھانے سے انکار، حکام کا سخت بیان جاری

کویتی حکومت نے کورونا ویکسین کی تیاری تک تمام شیشہ کیفے پر عائد ہونے والی بندی اٹھانے سے انکار کردیا۔

کویت کی حکومت نے واضح کیا ہے کہ شیشہ کیفے کی بحالی کا انحصار کورونا ویکسین کی تیاری اور کامیابی سے منسلک ہے۔

حکومتی اعلامیے میں کہا گیا کہ شیشہ کیفے دوبارہ کھولنے سے کورونا کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے اسی لیے شیشہ کیفے دوبارہ کھولنے کی تجویز فی الوقت قابل عمل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر اپنا اثر دکھا رہی ہے جس کے باعث مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، اسی لیے مختلف ممالک میں انفیکشن کی شرح کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔

کرونا وائرس کے دوبارہ پھیلنے کے باعث کچھ ممالک نے دوبارہ لاک ڈاون کا رخ کیا ہے جبکہ کچھ ممالک نے شہروں میں جزوی کرفیو نافذ کیا ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 54 لاکھ 96 ہزار 613 تک پہنچ گئی ہے جس میں سے 11 لاکھ 88 ہزار 444 کورونا مریض ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ کویت میں کوویڈ 19 کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 25 ہزار 337 ہے جس میں سے 773 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button