بین الاقوامی

بھارت میں کانگریس کی ریلی، خوفناک حادثے کی ویڈیو سامنے آگئی

بھارتی ریاست بہار میں میں سیاسی جماعت کی ریلی کے دوران اسٹیج گر گیا جس میں متعدد رہنما اور اراکین زخمی ہوئے۔

اپوزیشن جماعت کانگریس نے ایک روز قبل بہار کے مغربی علاقے چیمپارن میں واقع باگاہی دیوراج میں عوامی ریلی کا انعقاد کیا جس کے دوران اسٹیج گرنے کا واقعہ پیش آیا۔

این این آئی کی رپورٹ کے مطابق اسٹیج گرنے کے نتیجے میں کانگریس کے رہنما عمران پراتا گھڑی اور اکلیش سنگھ سمیت متعدد کارکنان زخمی ہوئے۔

پولیس حکام کے مطابق اسٹیج پر ضرورت سے زیادہ کارکنان اور رہنما موجود تھے جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

بھارتی میڈیا نے اسٹیج گرنے کی ویڈیو جاری کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تقریر کے دوران اچانک اسٹیج نیچے گر پڑا۔ متاثرہ افراد کو ریسکیو کر کے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرز نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر گھروں کو روانہ کیا۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Related Articles

Back to top button