بین الاقوامی
بھارت کو لداخ میں چین کے ہاتھوں ہزیمت،شرمندگی کا سامنا
چین نے لداخ کے آٹھ کلو میٹرعلاقے پر قبضہ کر لیا،بھارتی فوجی سخت سردی میں ٹینٹوں میں دبکے بیٹھے ہیں۔
بھارت کو لداخ میں چین کے ہاتھوں کیسی ہزیمت اور شرمندگی کا سامنا ہے،سابق بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے پول کھول دیا۔
بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ تھپستن چیونگ نے انکشاف کیا ہے کہ چین نے مزید آٹھ کلومیٹر تک بھارتی علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔
چین کے ساتھ سرحد پر صورتحال کشیدہ ہے، چینی فوج بھارتی علاقے میں گھس آئی ہے، دو اہم بھارتی پوزیشنز پر بھی چین کے زیر قبضہ چلی گئی ہیں۔
لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر تعینات بھارتی فوجی خون جما دینے والے درجہ حرارت میں ٹینٹوں میں رہ رہے ہیں جو کہ ناقابل قبول ہے۔
اگر حکومت مذاکرات کے ذریعے چین سے بھارتی علاقہ خالی نہیں کرا سکتی تو بھارتی فوجیوں کو مناسب شلٹر فراہم کرنا چاہیے۔