بین الاقوامی

48 سال سے بچھڑے باپ بیٹے کا جذباتی ملاپ، دیکھنے والوں کی آنکھیں بھر آئیں

فیس بک نے 48 سال سے بچھڑے باپ بیٹے کو دوبارہ ملوا دیا، باپ بیٹے کا جذباتی ملاپ دیکھ کر ایئرپورٹ پر موجود لوگوں کی آنکھوں میں بھی آنسو آگئے۔

امریکا سے تعلق رکھنے والے باپ بیٹے چار دہائیوں بعد ایک دوسرے سے ملے تو دیکھنے بھی رو پڑے۔

باپ بیٹے کے اس ملاپ میں فیس بک اور پھپو کا اہم کردار ہے جن کی بدولت دونوں ایک مرتبہ پھر ملاقات کرپائے۔

بزرگ پیٹرک نامی شخص اپنے بیٹے جونیئر پیٹرک سے 48 سال قبل بچھڑے تھے جب جونیئر پیٹرک کی عمر 5 برس تھی، جس کے بعد اہل خانہ نے جونیئر پیٹرک کو ڈھونڈنے کی بہت کوشش کی تاہم جونیئر پیٹرک کہیں نہ ملے۔

دو سال قبل بزرگ پیٹرک(باپ) کی بہن کو فیس بک ایک جونیئر پیٹرک نامی شخص ملا جس میں ان کے بھتیجے کی حرکات و عادات موجود تھی، معلومات کرنے پتہ چلا کہ یہ جونیئر پیٹرک ان کا بھیتجا ہے جو 48 سال قبل کھو گیا تھا۔

دو روز قبل باپ اور بیٹے کی امریکی ریاست پنسلوینیا ایئرپورٹ پر ملاقات ہوئی، جو ایسی جذباتی ملاقات تھی جسے دیکھنے بھی رو پڑے۔

 

Related Articles

Back to top button