بین الاقوامی

گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ تشہیر، ترک صدر نے فرانس کو دھمکی دے دی

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے گستاخانہ خاکوں کو دوبارہ تشہیر کرنے پر فرانس کے خلاف ضروری قانونی اور سفارتی کارروائی کا اعلان کردیا۔

توہین آمیز خاکوں کی دوبارہ تشہیر پر ترکی کا فرانس کے خلاف بڑا اقدام سامنے آیا، ترک صدر رجب طیب اردوآن نے فرانس کے خلاف سفارتی ور قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا۔

ترک صدر نے دوست ممالک سے بھی مہم کا حصہ بننے کی لیے اقدامات اٹھانے کی درخواست کر دی ہے۔

رجب طیب ایردوان نے چارلی ہیبڈو کے اقدام کو محض اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی جریدے کا مقصد صرف ترکی اور اسلام سے عداوت ہے۔

انقرہ کے اٹارنی کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان کے خاکے کی اشاعت کے خلاف جریدے کے مدیر اعلیٰ، ایڈیٹر انچیف اور خاکہ بنانے والے کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

گذشتہ روز ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ مغربی ملک دوبارہ صلیبی جنگ شروع کرنا چاہتے ہیں، برائی اور نفرت کے بیچ پھر سے بوئے جارہے ہیں جس سے امن تباہ ہوا ہے۔

رجب طیب اردوان نے کہا تھا کہ یورپی رہنماؤں کو یورپ میں نفرت کا پھیلاؤ روکنے کے لیے فرانسیسی صدر کی پالیسیوں کو روکنا چاہیے اور انہیں سمجھانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ترک صدر کا کہنا تھا کہ ’یورپ اسلام اور مسلمان دشمنی کی اس بیماری سے جلد ہی باہر نہ آیا تو پورا یورپ صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا، مسلمان مخالف اتحاد یورپین ممالک کو ڈوبا دے گا’۔

رجب طیب اردوان نے اسلام مخالف بیانات پر فرانس کے صدر کو دماغی مریض قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’میکرون کو علاج کی ضرورت ہے‘۔

Related Articles

Back to top button