بین الاقوامی

روس نے خوفناک انٹر سیپٹر میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

روس نے خوفناک انٹر سیپٹر میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، روس نے رواں ماہ ہائپر سونک اینٹی شپ کروز میزائل کا بھی کامیاب تجربہ کیا تھا۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روس کی ایرو اسپیس فورس نے قازقستان کے سری شگن گراؤنڈ میں ملک کے اینٹی بیلسٹک میزائل (اے بی ایم) کے دفاعی نظام کے ایک نئے میزائل کا کامیابی کے ساتھ تجربہ کرلیا ہے۔

وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اے بی ایم سسٹم کے نئے انٹر سیپٹر میزائل نے متعدد تجربات میں اپنی صلاحیتوں کو ثابت کیا اور پہلے سے طے شدہ تصوراتی ہدف کو نشانہ بنایا۔

روس کی وزارت دفاع نے گزشتہ برس 2 جولائی کو ایک نئے انٹر سیپٹر میزائل کے تجربے کے بارے میں اطلاع دی تھی۔

خیال رہے کہ روس نے رواں ماہ نئے ہائپر سونک اینٹی شپ کروز میزائل کا بھی کامیاب تجربہ کیا تھا۔

ہائپر سونک میزائل نے برنٹس سمندر میں 450 کلومیٹر کے فاصلے پر اپنے ہدف کو نشانہ بنایا اور ماک 8 کی رفتار کو چھوا جو آواز کی رفتار سے 8 گنا زیادہ ہے۔

Related Articles

Back to top button