بین الاقوامی

جدید ترین بلٹ ٹرین نے تیز رفتاری کا ریکارڈ بنا ڈالا، 380 کلومیٹر فی گھنٹہ

ٹوکیو جدید ترین بلٹ ٹرین شنکانسین نے 380 کلومیٹر فی گھنٹہ چلنے کا آزمائشی سفر کامیابی سے طے کرلیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو جاپان کی جدید ترین بلٹ ٹرین کی تیز رفتاری کا تجربہ کرایا گیا، وہ 380 کلومیٹر فی گھنٹہ کی انتہائی تیز رفتار آزمائشی ٹرین میں سوار ہوئے، یہ رفتار موجودہ ٹرینوں کے مقابلے میں 60 کلومیٹر فی گھنٹہ زائد ہے۔

میڈیا نمائندوں کا الفا ایکس ٹرین پر سوار ہونے کا یہ پہلا موقع تھا، آزمائش کے دوران تیز رفتار ٹرین اتنے ہموار انداز میں دوڑ رہی تھی کہ میز پر رکھی ہوئی پلاسٹک کی بوتل بمشکل ہی ہل رہی تھی۔

ہوا کی مزاحمت کو کم کرنے کے لیے اس کا مخصوص اگلا حصہ اب تک کی ٹرینوں سے زیادہ لمبا ہے، اس کے علاوہ جھٹکوں اور ارتعاش کو کم کرنے کے لیے یہ ٹرین نئے سسپنشن نظام سے لیس ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ایسٹ جاپان ریلوے کمپنی کا ارادہ ہے کہ اپریل 2030ء سے ٹرین کا عملی استعمال شروع کر دیا جائے۔

خیال رہے جاپان وہ ملک ہے جس نے 1964 کے ٹوکیو اولمپکس کے موقع پر دنیا کی پہلی بلٹ ٹرین فلیٹ کو متعارف کرایا تھا اور پھر تیز ٹرینیں اس ملک کی اقتصادی ترقی کی علامت بن گئیں۔

Related Articles

Back to top button