بین الاقوامی

محنت، قابلیت، ذہانت کے ساتھ نوبل انعام جیتنے کے لیے چاکلیٹ بھی ضروری

نئی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ محنت، قابلیت، ذہانت کے ساتھ نوبل انعام جیتنے کے لیے چاکلیٹ کھانا بھی ضروری ہے۔

نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق میں سوئٹزر لینڈ کے پروفیسر آف میڈیسن فرانز ایچ مزرلی نے دعویٰ کیا ہے کہ جن ممالک میں چاکلیٹ کھانے کا رجحان زیادہ ہے، ان ممالک میں نوبل انعام پانے والوں کی تعداد بھی زیادہ ہے۔

پروفیسر نے تحقیق میں لکھا ہے کہ یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ چاکلیٹ دماغی کارکردگی کو بڑھانے کی صلاحیت رکھتی ہے اور جن ممالک میں چاکلیٹ کے استعمال کی فی کس شرح زیادہ تھی، یہ وہی ممالک تھے جن کے متعدد شہری نوبل انعام حاصل کر چکے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سوئٹزر لینڈ کے میوزیم میں دنیا کے سب سے لمبے چاکلیٹ فاؤنٹین کا افتتاح کر دیا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک ارب بیاسی کروڑ سے زائد لاگت کے بنے میوزیم میں چاکلیٹ فاؤنٹین کا افتتاح ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے کیا تھا۔

میوزیم میں پچاس فٹ بلند فاونٹین میں 15 ہزار کلو چاکلیٹ موجود رہے گی اور سیاح اپنی پسند کی چاکلیٹ بار بھی خود تیار کر سکیں گے۔ رپورٹ کے مطابق میوزیم کو ہوم آف چاکلیٹ کا نام دیا گیا تھا. 

 

Related Articles

Back to top button