بین الاقوامی

سعودی پولیس کی کاروائی، سونے کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے افراد کو گرفتار کرلیا

سعودی عرب میں پولیس نے سونے کا غیرقانونی کاروبار کرنے والے افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کی جانب سے سعودی شہر جدہ میں یہ اہم کارروائی کی گئی اس دوران 4 مقامیوں سمیت دیگر غیرملکیوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان جدہ میں قائم ایک بنگلے میں غیرقانونی طور پر سونا بنانے اور فروخت کا کام کررہے تھے، وزارت تجارت کی نگران ٹیموں نے مذکورہ بنگلے کو سیل کردیا۔

ملزمان بغیر لائسنس کے کاروبار کررہے تھے اور ان کے پاس کسی قسم کا کوئی اجازت نامہ بھی نہیں تھا، کارروائی کے دوران دو کلو وزنی سونا برآمد ہوا، دیگر ضبط شدہ اشیا کے نمونوں کو تجزیے کے لیے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔

متعلقہ ادارے کا کہنا کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں سعودی عرب میں متعلقہ اداروں کے افسران نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ریاض گولڈ مارکیٹ میں خفیہ گودام دریافت کیا تھا جہاں سے غیرقانونی طور پر چھپائے گئے قیمتی زیورات برآمد ہوئے تھے۔

Related Articles

Back to top button