اسرائیلی فوج کے حملے میں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

اسرائیلی فوج کے حملے میں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

انسانیت کی دشمن صہیونی فورسز کی ریاستی دہشت گردی، گولیوں کی بوچھاڑ سے ایک مظلوم فلسطینی جوان کو شہید کر دیا۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے اسرائیلی فوج کے حملے میں فلسطینی نوجوان کی شہادت پر عالمی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کی بربریت تھم نہ سکی،فلسطین کے شہر نابلس میں صہیونی فورسز نے نہتے فلسطینی کو تشدد کے بعد فائرنگ کا نشانہ بنا ڈالا۔

بے بس فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا،اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں کئی فلسطینی شدید زخمی بھی ہوئے۔

شہادت کا جام پینے والے نوجوان کا جنازہ اٹھا تو فلسطینی عوام نے بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے اسرائیلی فوج کے حملے اور نہتے فلسطینی کے ماورائے عدالت قتل کی عالمی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں