بین الاقوامی

ایرانی عدلیہ کے سربراہ کی گستاخانہ خاکوں کی شدید مذمت

ایران کی عدلیہ کے سربراہ سید ابراہیم رئیسی نے فرانسیسی حکام کی جانب سے رسول اللہ ﷺ کی شان اقدس میں کی جانے والی گستاخی کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ گستاخی نہ صرف تمام مسلمانوں بلکہ دنیا کے تمام اہل فکر و نظر اور اسکالروں کی نظر میں بھی قابل نفرت و مذمت عمل ہے۔

ایران کی عدلیہ کے سربراہ سید ابراہیم رئیسی نے فرانس میں رسول اللہ ﷺ کی شان میں کی جانے والی گستاخی کو تمام ادیان ابراہیمی اور ان کے عقائد کی توہین قرار دیا۔

سربراہ عدلیہ نے کہا کہ تمام ادیان ابراہیمی کی توہین ایک بڑا جرم ہے اور فرانس کی حکومت بذات خود اس غلط کام کی حمایت کر رہی ہے۔

سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ اس سلسلے میں فرانس میں جو حرکت انجام دی گئی وہ انسانی حقوق کے بھی منافی ہے،انہوں نے کہا کہ جب کوئی انسان کوئی غلطی و خطا کرتا ہے تو حکومت اس کے خلاف قانونی کاروائی کرتی ہے۔

اسکے برعکس فرانسیسی صدر میکرون نے سفارتی آداب و جمہوریت کے منافی فرانس میں اس قسم کی توہین رسالت کا سلسلہ بدستور جاری رہنے کی حمائت کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button