بین الاقوامی

سعودی عرب کا فرانس کی جانب سے توہین آمیز کارٹونز کی اشاعت کی مذمت

سعودی عرب نے فرانس کی جانب سے توہین آمیز کارٹونز کی اشاعت کی مذمت کر دی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں فرانس میں توہین آمیز کارٹونز کی اشاعت کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کو اسلام سے جوڑنے کا عمل قابل مذمت ہے۔

آج سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت سعودی عربیہ نے پیغمبر اسلام کے گستاخانہ خاکوں کی مذمت کی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب ہر قسم کی دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتا ہے، خواہ اس کے پیچھے کوئی بھی ہو، اور برداشت و امن کے فروغ کے لیے ہر کلچر کی آزادی کے احترام کی بات کرتا ہے۔

یاد رہے کہ 16 اکتوبر کو فرانس کے شہر پیرس میں بچوں کو پیغمبر اسلام ﷺ کے کارٹونز دکھانے پر ایک اسکول ٹیچر کا سر قلم کیا گیا تھا جس پر فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے اسلام کو دہشت گرد مذہب قرار دے دیا تھا۔

اس بیان کے بعد اسلامی دنیا کے مختلف حصوں میں احتجاج دیکھنے میں آ رہا ہے، شام میں صدر میکرون کی تصاویر جب کہ لیبیا کے دارالحکومت تریپولی میں فرانسیسی پرچم جلائے گئے۔ عالمی مسلم رہنماؤں نے بھی فرانسیسی صدر کے بیان پر نہایت سخت رد عمل ظاہر کیا۔

Related Articles

Back to top button