بین الاقوامی

دنیا بھر میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 4 کروڑ 37 لاکھ سے تجاوز کر گئی

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 4 کروڑ 37 لاکھ 76 ہزار 586 افراد متاثر اور 11 لاکھ 64 ہزار 515 ہلاک ہو چکے ہیں۔

کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 کروڑ 21 لاکھ 79ہزار652 ہو گئی ہے اور ایک کروڑ 4 لاکھ 32ہزار419 ایکٹیو کیسز ہیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد 2 لاکھ 31 ہزار سے زائد اور متاثرہ افراد کی تعداد89 لاکھ 62 ہزار 783 تک پہنچ چکی ہے۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 19 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ 79 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 54 لاکھ 11ہزار سے زائد ہے۔

روس میں 15 لاکھ 31 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 50 سو سے تجاوز کر گئی ہے۔

اسپین میں 11 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 35 ہزار81 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ فرانس میں11 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد متاثر اور35 ہزار جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ارجنٹائن میں بھی 11 لاکھ 2ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور29 ہزار301 اموات ہوئی ہیں۔ کولمبیا میں 30 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں جبکہ10 لاکھ 25 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دنیا میں کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی۔ 9 اپریل کو کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔ کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔

رواں سال 24 اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا۔ 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے۔

Related Articles

Back to top button