بین الاقوامی

اسرائیل کو تسلیم کرنا سوڈان حکومت کو مہنگا پڑگیا

اسرائیل کو تسلیم کرنا سوڈان حکومت کو مہنگا پڑگیا،ملک میں حالات کشیدگی کی طرف بڑھنے لگے۔

فلسطین اور ایران نے بھی سوڈان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

اسلامی ممالک کی جانب سے صیہونی ریاست اسرائیل کا ناجائز وجود تسلیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے،سوڈان نے بھی اسرائیل سے دوستی کرلی۔

حکومتی فیصلے کو سوڈانی عوام اور اپوزیشن جماعتوں نے مسترد کردیا،فیصلے کے خلاف دارالحکومت خرطوم سمیت متعدد علاقوں میں مظاہرے پھوٹ پڑے۔

سوڈان کے سابق وزیراعظم صادق المہدی نے حکومتی کنونشن کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

ایران نے سوڈان کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے پر رد عمل میں کہا کہ امریکا نے دراصل صہیونی ریاست کو تسلیم کرنے پر مجبور کر کے سوڈان سے تاوان وصول کیا۔

فلسطین کے صدر محمود عباس نے مذمتی بیان میں کہا کہ ایسے لوگوں کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ فلسطینیوں کے خیر خواہ بنیں۔

Related Articles

Back to top button