قدرت کا معجزہ یا ڈاکٹرز کی غفلت؟ تدفین کے دوران بچیاں زندہ ہوگئیں

قدرت کا معجزہ یا ڈاکٹرز کی غفلت؟ مردہ قرار دی گئیں جڑواں بچیاں تدفین کے دوران زندہ ہوگئیں۔

یہ واقعہ بحرین میں پیش آیا، جہاں ڈاکٹرز نے بچیوں کو مردہ قرار دے کر والدین کے حوالے کیا۔

والد نے سوشل میڈیا پر معاملے کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ 16 اکتوبر کو انہیں اسپتال کی جانب سے بچیوں کی ‘میتیں’ ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے ساتھ دی گئیں۔

ایک ہفتے کی جڑواں بچیوں کی تدفین کی تیاریاں کی جارہی ہیں تھیں کہ قبر میں اتارنے سے قبل حیران کن پر بچیاں زندہ ہوگئیں۔

واقعے سامنے آنے پر معاملے کی تحقیقات کی گئیں تو چند گھنٹوں کی تفتیش کے دوران اسے ڈاکٹرز کی غفلت قرار دے دیا گیا۔

سلمانیہ میڈیکل کمپلس کے ڈاکٹرز کو غفلت برتنے اور لاپرواہی پر معطل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔بچیوں کا نام زہرہ اور فاطمہ ہیں اور ان کی چند روز قبل ہی پیدائش ہوئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں