بین الاقوامی

ترکی اپنے فیصلے خود کرے گا، امریکا کی رائے کی کوئی ضرورت نہیں: ترک صدر

ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ ترکی کے دفاعی نظام کی خریداری اور تجربات کے حوالے سے امریکا کی رائے کوئی اہمیت نہیں رکھتی، یہ ہمارا معاملہ ہے اور ہم خود ہی اس حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس سے خریدے ایس 400 دفاعی نظام کا تجربہ کیا ہے اور مزید کیے جارہے ہیں۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ دفاعی نظام کے حوالے سے امریکا کا اعتراض کوئی اہمیت نہیں رکھتا، ہم اپنے فیصلے خود کرنے کے مجاز ہیں، یہ ہمارا فیصلہ ہے اور اس کے بارے میں ہم ہی پورا اختیار رکھتے ہیں۔

آرمینیا کے درمیان جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے رجب طیب اردگان نے کہا کہ آرمینیا اپنے وعدوں کا پاس رکھے، یہاں سیاسی حل کی کوششوں میں روس کا جتنا حق ہے اتنا ہی ترکی بھی اپنا حق سمجھتا ہے، اس معاملے میں روس کا مؤقف مثبت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم روس کے ساتھ شام، آذر بائیجان اور آرمینیا کے معاملے میں بھی مسلسل رابطے میں ہیں، امید ہے کہ اس مسئلے کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Related Articles

Back to top button