بین الاقوامی

ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کےحریف جو بائیڈن میں آخری صدارتی مباحثہ، ایک دوسرے پرذاتی نوعیت کے الزامات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ڈیموکریٹک حریف جو بائیڈن نے جمعرات کے آخری صدارتی مباحثے کے دوران بدستور جاری کورونا وائرس وبائی امراض کے بارے میں شدید تضادات پیش کیے اور 3 نومبر کے انتخابات سے 12 روز قبل چند غیر منحرف رائے دہندگان کو راضی کرنے کی کوشش کی۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل گزشتہ ماہ پہلے صدارتی صدارتی مباحثے کے دوران اس سے کہیں زیادہ سنجیدہ لہجہ اپنایا تھا جہاں انہوں نے بار بار جو بائیڈن کی بات کے دوران مداخلت کی تھی جبکہ آخری مباحثے میں بھی دونوں کے درمیان ذاتی نوعیت کے حملے دیکھے گئے اور ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن اور ان کے اہل خانہ پر بے بنیاد بدعنوانی کے الزامات لگائے۔

ٹینیسی کے شہر نیش وِل میں ٹی وی پر نشر ہونے والا یہ مباحثہ ڈونڈ ٹرمپ کی وبائی مرض کے حوالے سے مہم کو نئی شکل دینے کی آخری کوشش تھی۔

خیال رہے کہ امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 2 لاکھ 21 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور وائرس کے پھیلاؤ پر امریکی صدر کی پالیسیوں پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کئی مہینوں سے پولز میں جو بائیڈن سے پیچھے رہے ہیں جبکہ چند ریاستوں میں یہ مقابلہ سخت ہے جہاں سے انتخابات کے فیصلے کا امکان ہے۔

Related Articles

Back to top button