بین الاقوامی

کون ہو گا وائٹ ہاؤس کا مقیم؟ امریکا میں انتخابی مہم کی دوڑ مزید تیز ہو گئی

امریکا میں انتخابی مہم کی دوڑ مزید تیز ہو گئی دونوں سیاسی حریف ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنانے میں مصروف ہیں۔

امریکی شہر نیش ول میں ٹرمپ اور بائیڈن کے درمیان گرما گرم بحث ہوگی،آخری مباحثے کے لئے سٹیج سج گیا،گرما گرم بحث کل ہو گی۔

کون ہو گا وائٹ ہاؤس کا مقیم ،فیصلہ کن معرکے میں گیارہ دن باقی رہ گئے امریکی شہر نیش ول میں ٹرمپ اور بائیڈن کے درمیان گرما گرم بحث ہوگی۔

آخری مباحثے کے دوران ایک امیدوار کے جواب دیتے وقت دوسرے امیدوار کا مائیکروفون بند رہے گا۔

امریکا میں انتخابی مہم بھی تیز تر ہو گئی،،شمالی کیرولینا میں خطاب ڈونلڈ ٹرمپ نے اوباما تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ تو کہتے تھے کہ ٹرمپ کو نامزد بھی نہیں کیا جاسکتا،لیکن میں صدر بن گیا۔

فلا ڈلفیا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق امریکی صدر باراک اوباما نے کہا کہ ٹرمپ نے اپنے علاوہ کسی کے لیے کام نہیں کیا۔

دوسری جانب امریکا نے روس پر صدارتی انتخابات میں مداخلت کا الزام لگا دیا۔ ایف بی آئی حکام کا کہنا ہے کہ روس نے ووٹرز کے اندراج کی معلومات حاصل کیں ہیں۔

Related Articles

Back to top button