بین الاقوامی

دوسری شادی کریں بلا استثنیٰ قرض لیں

بینک نے دوسری شادی کے خواہش مند ملازمین کو 1 کروڑ دینار قرض دینے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست عراق میں خراب معاشی حالات کے باعث نوجوان ملک سے باہر جانے کو ترجیح دیتے ہیں جس کے باعث ملک میں غیر شادی شدہ خواتین کی شرح میں 70 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے اور ان میں بھی 35 سال سے زائد عمر کی خواتین زیادہ ہیں

اس صورتحال کو کنٹرول کرنے کےلیے عراقی بینک نے دوسری شادی کو فروغ دینے کی مہم شروع کی ہے، عراقی بینک نے اعلان کیا ہے کہ جو ملازم عقد ثانی کرے گا اسے بلا استثنیٰ ایک کروڑ دینار بطور قرض فراہم کیے جائیں گے لیکن یہ پیشکش پہلی شادی میں قرض نہ لینے سے مشروط ہے۔

بینک حکام کا کہنا ہے کہ رقم ایسے ملازمین کو بطور قرض دی جائے گی جن کی ملازمت کو دو سال ہوگئے ہوں اور وہ باقاعدہ بینک کے ملازم ہوں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق میں معمر کنواریوں شرح میں خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے جس پر قابو پانے کےلیے بینک کی جانب سے قرض فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ عراق میں کنواری معمر خواتین کی اصطلاح ایسی عورتوں کےلیے استعمال کی جاتی ہے جن کی عمر 35 سال سے زائد ہو اور ان کی شادی نہ ہوئی ہو۔

Related Articles

Back to top button