بین الاقوامی

صحرائی علاقے کے پہاڑوں پر 2 ہزار سال پرانا بلی کا خاکہ دریافت

امریکی ملک پیرو میں آثار قدیمہ کا شاہکار دنیا کے بڑے صحرائی علاقے کے پہاڑوں پر دو ہزار سال پرانا بلی کا خاکہ دریافت کر لیا گیا۔

پیرو کے تاریخی اہمیت کے حامل پہاڑی سلسلے پر آثار قدیمہ کے ماہرین نے بلی کے خاکے کو دریافت کرلیا۔

دریافت ہونے والا خاکہ دو ہزار سال پرانا ہے، ایک سو بیس فٹ لمبا اور تیس فٹ تک چوڑا خاکہ اب تک نظروں سے اوجھل کیسے رہا،ماہرین حیران رہ گئے۔

اسی مقام پرسمندری مچھلی اور بندر سمیت دیگر جانوروں اور پرندوں کے ہزاروں سال پرانے خاکے بھی ملے ہیں اور حیران کن طور پر تمام خاکے حالیہ دور کے آرٹ سے گہری مشابہت رکھتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button