بین الاقوامی

سعودی حکام نے عوام کا ایک اور بڑا مسئلہ حل کردیا، جانیے تفصیلات

سعودی حکومت نے عوام کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے متعدد منصوبوں کا آغاز کیا ہے جس سے پانی کی وافر مقدار میں فراہمی ممکن ہو سکے گی اور لاکھوں شہری مستفید ہوں گے۔

سعودی عرب میں نیشنل واٹر کمپنی نے جدہ میں دو ارب ریال سے زیادہ لاگت کے نکاسی آب کے 41 منصوبے نافذ کیے ہیں، نیشنل واٹر کمپنی نے کہا ہے کہ سیوریج کے 31 منصوبے مکمل ہوگئے جبکہ دس دیگر منصوبے زیر تکمیل ہیں ان پر مجموعی لاگت 2 ارب ریال سے زیادہ کی آرہی ہے۔

نیشنل واٹر کمپنی کے مغربی ریجن کے چیئرمین انجینیئر محمد الغامدی نے بتایا کہ کمپنی نے 130 کلو میٹر طویل نکاسی آب کا نیٹ ورک تیار کیا ہے جبکہ جنرل نیٹ ورک سے مکانات کو جوڑنے کے لیے تقریبا سولہ ہزار لائنیں الگ سے ڈالی گئی ہیں۔ ان پر 1.4 ارب ریال سے زیادہ کی لاگت آئی ہے۔ ان منصوبوں سے تین لاکھ سے زیادہ افراد کو فائدہ ہورہا ہے۔

انجینیئر محمد الغامدی نے کہا کہ جدہ میں 2020 کے دوران نکاسی آب کے دس نئے منصوبوں کے ٹھیکے دیے گئے ہیں اور ان پر کام چل رہا ہے۔ ان کی مجموعی لمبائی 294 کلو میٹر ہے۔ ان پر 670 ملین ریال کے لگ بھگ لاگت آئے گی۔ ان سے دو لاکھ سے زیادہ افراد کو فائدہ ہوگا۔ دریں اثنا نیشنل واٹر کمپنی نے واٹر سٹراٹیجک سکیم کا پہلا مرحلہ مکمل کیا ہے۔

سعودی ذرائع کے مطابق نیشنل واٹر کمپنی نے بیان میں کہا کہ جنوبی ریاض اور مغربی ریاض سے بڑی واٹر پائپ لائنوں سے جوڑ دیا گیا ہے۔ واٹر پائپ لائنوں کی مجموعی لمبائی 31 کلومیٹر ہے۔اس منصوبے کی بدولت الشفا، المروہ، الشبرا، السویدی، البدیعہ، العریجا، لبن، السفارات اور الھدا محلوں کے باشندوں کو فائدہ ہوگا۔

نیشنل واٹر کمپنی کا کہنا ہے کہ اس منصوبے پر 313 ملین ریال سے زیادہ خرچ ہوئے ہیں،کمپنی مزید آبی و ماحولیاتی منصوبے تیار کررہی ہے۔ ان کی منصوبہ بندی پہلے کی جا چکی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اسی طرح کے معیاری آبی منصوبے مملکت کے تمام علاقوں میں نافذ ہوں گے۔ جدید ترین سسٹم لاگو کیے جارہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button