بین الاقوامی

ایئر ہوسٹس کو ہراساں کرنے والا طالب علم گرفتار کر لیا گیا

بھارتی ریاست اترکھنڈ کی پولیس نے ایئر ہوسٹس کو سات سو سے مختلف موبائل فون نمبروں سے ہراساں کرنے والے طالب علم کو گرفتار کرلیا۔

طالب علم کی گرفتاری اترکھنڈ ریاست کے علاقے کوتوالی سے عمل میں لائی گئی ہے، طالب علم پر الزام ہے کہ اس نے ایئر ہوسٹس کو سات سو مختلف ٹیلی فونز نمبر سے کالز کیں اور اُسے ہراساں کیا۔

مقامی پولیس کے مطابق مقدمے کی درخواست ایئر ہوسٹس کے والد کی جانب سے دی گئی تھی، جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ روہت نامی طالب علم نے میری بیٹی کو شادی کی پیش کش کی، جس کو مسترد کرنے پر اُس نے تیزاب پھینکنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

والد نے بتایا کہ دو سال قبل میری بیٹی اور اس کی دوست نے ملزم روہت کی مدد سے بریلی سے ٹرین کا ٹکٹ بک کرایا تھا، جس کے بعد ملزم نے میری بیٹی کے بارے میں مکمل معلومات اور موبائل نمبر حاصل کیا اور ابتدا میں حیلے بہانوں سے سے فون کرنا شروع کیا، بعد ازاں نوجوان نے ایک عرصے سے مختلف فون نمبرز کے زریعے میری بیٹی کو غیر اخلاقی پیغامات بھی بھیجے،یہی نہیں ملزم کسی نہ کسی بہانے سے مختلف افراد سے موبائل لے کر بھی اپنے نام سے پیغامات بھیجتا تھا۔

ایئر ہوسٹس کے والد کی جانب سے شکایات موصول ہونے پر پولیس نے ملزم روہت سکسینہ کو اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کرتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور مزید معلومات کے حصول کے لئے ملزم کا موبائل فون ضبط کرنے کے بعد اسے فرانزک ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھیج دیا ہے۔

Related Articles

Back to top button