بین الاقوامی

برطانوی شہزادہ ہیری اور ولیم کے درمیان اختلافات مزید بڑھنے کی کیا بنی وجہ، جانیے تفصیلات

امریکی میگزین ‘ووگ’ کے ایک شمارے میں میگھن مرکل کے حصہ بننے پر برطانوی شہزادہ ہیری اور ولیم کے درمیان اختلافات مزید بڑھ گئے ہیں۔

برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ میگھن مرکل میگزین کے ستمبر کے شمارے کے لیے بطور ایک مہمان ایڈیٹر شامل ہوئیں اور انہوں نے سرورق(ٹائٹل پیج) بھی تیار کیا تھا۔

اسی ضمن میں ہیری اور ولیم کے درمیان تلخیاں پائی جاتی ہیں۔ رابرٹ لیسی نامی شاہی مصنف نے اپنی کتاب بیٹل آف برادرز میں دعویٰ کیا ہے کہ میگھن مرکل کے ووگ میگزین کے معاملے پر شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری میں تلخ ٹکراؤ ہوا ہے کیوں کہ میگزین میں جو کچھ شامل کیا گیا, اسے شاہی خاندان نے ناپسند کیا ہے۔

مصنف کا کہنا تھا کہ ولیم نے اسی نتاظر میں رابطہ کرکے ہیری سے شکایت کی کیوں کہ شاہی خاندان سیاسی طور پر غیرجانب دار رہنا چاہتا ہے، لیکن دونوں کے درمیان اختلافات بڑھ گئے کیوں کہ ہیری نے میگھن کی حمایت کی۔

رابرٹ لیسی کے مطابق میگھن اور ہیری نے مبینہ طور پر یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ وہ شاہی خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ بالمورل سمر میں شریک نہیں ہوں گے۔

میگھن نے میگزین کے فرنٹ پیج کے لیے دنیا بھر سے ایک درجن سے زیادہ خواتین کو منتخب کیا تھا۔ جن میں کلائمیٹ چینج کی سرگرم رکن گریٹا تھنبرگ، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈرا آرڈن بھی شامل تھیں۔

Related Articles

Back to top button