غیر ملکی اشیا پر درآمدی ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ، حکام کا بیان جاری

چین نے تیسری بین الاقوامی درآمدی نمائش کے لئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے غیر ملکی اشیا پر درآمدی ڈیوٹی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

چینی وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نمائش کنند گان کو مشینری،طبی سامان اور فن پاروں سمیت پانچ اقسام کی مصنوعات کی ایک خاص مقدار کی فروخت پر درآمدی محصولات،درآمدی ویلیو ایڈڈ ٹیکس اور کھپت ٹیکس کی ادائیگی سے مستثنیٰ قرار دیا جائے گا۔

چینی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دوسری اقسام کی اشیاء پربھی ڈیوٹی چھوٹ کا اطلاق ہوگا،مگر اس کے لئے یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ نمائش کنندہ کی فروخت دو ہزار امریکی ڈالر سے زیادہ نہ ہو۔

حکام کے مطابق ہر درجے کے اندر موجود مصنوعات کا کوٹا دو سےبارہ آئٹمز فی نمائش کنندہ ہوتا ہے،تیسری سی آئی آئی ای اگلے ماہ پانچ نومبرسے دس نومبر تک شنگھائی میں منعقد ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں