گاڑی روکنے کا اشارہ، کار ڈرائیور نے پولیس اہلکار کو ہی کچل دیا، ویڈیو وائرل

بھارت میں گاڑی روکنے کا اشارہ کرنے پر کار ڈرائیور نے ٹریفک پولیس اہلکار کے اوپر گاڑی چڑھا دی، خوش قسمتی سے وہ بونٹ کے اوپری حصے میں پھنسے رہے جس کے باعث جان بچ گئی۔

 یہ واقعہ بھارتی ریاست راجستھان میں پیش آیا، ڈرائیور نے ٹریفک اہلکار کے اوپر گاڑی چڑھائی لیکن وہ بچ گئے اور کار کے بونٹ پر جاگرے جس کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق راجستھان کے شہر جے پور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اہلکار نے گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، اس سے پہلے کہ وہ ڈرائیور سے گاڑی کے کاغذات مانگتے اور چالان کرتے ڈرائیور نے اہلکار کے اوپر گاڑی دوڑا دی، وہ چلتی گاڑی میں دو کلومیٹر تک بونٹ پر پھنسے رہے جس کے بعد گر پڑے۔

اس واقعے میں ٹریفک اہلکار کے جسم پر معمولی چوٹیں آئیں، خوش قسمتی سے جان بچ گئی۔

گاڑی کے ڈرائیور نے ناصرف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی بلکہ اہلکار کی جان لینے کی بھی کوشش کی، جس کے تحت ملزم کے خلاف اقدام قتل کا بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں