بین الاقوامی

ہماری افواج نے مزید 8 دیہات آرمینی قبضے سے آزاد کروا لیے، الہام علییف

آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے اعلان کیا ہے کہ ہماری افواج نے مزید 8 دیہات آرمینی قبضے سے آزاد کروا لیے ہیں، کاراباخ آذربائیجان کا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے بتایا کہ ملکی فوج نے مزید آٹھ دیہات قابض فوج سے آزاد کرالیے ہیں۔

انہوں نے ٹوئٹ پر نعرہ لکھا کہ آذربائیجان افواج زندہ باد، کارا باخ آذربائیجان کا ہے۔

صدر کا کہنا تھا کہ تحصیل فضولی کے قارا داع لی، خاتون بولاق اور تحصیل ہوجا ویندی کے بولوتان، ملک جان لی، کیمرتوک، تیکے، تاع آسر دیہات کو آرمینی قبضے سے آزاد کروا لیا گیا ہے۔

خیال رہے وسطی ایشیائی ممالک آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان گزشتہ کچھ دنوں سے نگورنوکاراباخ ریجن کے تنازعے پر خونی جھڑپیں جاری ہیں، دونوں ممالک کی جانب سے متنازعہ علاقے پر قبضہ کرنے کے لیے بھاری گولہ کی جارہی ہے۔

چند روز قبل آذربائیجان کی افواج کی جانب سے نگورنوکاراباخ ریجن کے مزید سات علاقوں پر قبضے کا دعویٰ کیا گیا تھا بعد ازاں آذربائیجان کے صدر باقاعدہ شہر جبرائیل پر کنٹرول حاصل کرنے کا بھی اعلان کیا۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں ترک ریڈیو اور ٹیلی ویژن (ٹی آر ٹی) کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر الہام علی ایف کا کہنا تھا کہ ترکی اذربائیجان کے ساتھ کھڑا ہے، ملکی فوج نے ترکی کے اعلیٰ پائے کے ڈرون استعمال کیے جس سے ہمیں فائدہ پہنچا اور دشمن کو شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ اذربائیجان نے کئی علاقوں کو واگزار کرالیا ہے، اگر آرمینیا مقبوضہ علاقے واپس ہمیں دیدے تو علاقے میں امن قائم ہوسکتا ہے، جنگ بندی کے لئے انہیں بین الاقوامی گارنٹی کی ضرورت ہے اور آرمینیا کو ان علاقوں سے دستبردار ہونے کی تاریخ وضح کرنی ہوگی۔

Related Articles

Back to top button