بین الاقوامی

پیزا میں خطرناک شے رکھنا مہنگا پڑ گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا

امریکی ریاست نیو ہیمپشائر کے علاقے ساکو کی پولیس اشتہاری ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

ساکو پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’پیزا کے میدے سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے شخص کو شناخت کے بعد گرفتار کرلیا گیا‘۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت نیکولس مچل کے نام سے ہوئی جسے نیو انگلینڈ کے علاقے ڈور سے حراست میں لیا گیا ہے۔

قبل ازیں 6 اکتوبر کو پولیس نے ہننافورڈ سپرمارکیٹ میں ہونے والی مشکوک واردات کا نوٹس لیا اور کیمروں کی ریکارڈنگ چیک کی۔پولیس نے دیکھا کہ ملزم کھانے کی اشیاء کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کررہا تھا۔

اس مشکوک حرکت کی تصدیق اُس وقت ہوئی جب ایک گاہک نے سپرمارکیٹ سے نجی کمپنی کے پیزا کا گوندا ہوا آٹا خریدا، جس کے اندر تیز دھار خطرناک بلیڈ چھپائے گئے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی وی میں ملزم معدے کے پیکٹ کے ساتھ چھڑ چھاڑ کرتا نظر آرہا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ اُسی کمپنی پیزا کا ملزم تھا جو پیزا کا آٹا بناتی ہے۔

دوسری جانب سپر اسٹور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کیں اور مذکورہ کمپنی کی تمام اشیاء کو اسٹور سے ہٹا دیا جبکہ کمپنی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام نئی اشیاء کی ترسیل دوبارہ کرے۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار تو کرلیا مگر ابھی تک یہ بات سامنے نہیں آئی کہ اُس کے خلاف کن دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button