بین الاقوامی

جوبائیڈن اچھا آدمی نہیں ہےْ وہ بھول گیا کہ کون سی ریاست میں خطاب کررہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم امریکہ کو دنیا کی فضول جنگوں سے باہر نکالیں گے۔

امریکہ میں الیکشن مہم کے دوران ریلی سے انتخاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ4سال کی نسبت اس بار بڑی کامیابی ملے گی کیوں کہ ہم 2016کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کامظاہرہ کر رہے ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ’میں کورونا سے مکمل صحت یاب ہو چکا ہوں اور بہت زیادہ طاقت ور محسوس کررہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ انتخابات امریکی تاریخ کے سب سے اہم انتخابات ہیں۔

انہوں نے اپنے حریف کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن اچھا آدمی نہیں ہےْ۔ وہ بھول گیا کہ کون سی ریاست میں خطاب کررہا ہے۔ وہ کہتا ہےکہ میں سینیٹ کے انتخا ب لڑ رہا ہوں۔

خیال رہے کہ نومبر میں امریکہ میں انتخابات ہوں گے اور جوبائیڈن صدر ٹرمپ کیلئے سخت حریف ثابت ہو رہے ہیں۔

صدارتی انتخابات سے پہلے ہونے والے پولز سروے کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری حاصل ہے۔

پولز کے مطابق جوبائیڈن53 اور ٹرمپ کو42 فیصد پر ہیں لیکن اس برتری کی بنیاد پر ہار جیت کا فیصلہ نہیں ہوسکتا۔2016 کے پولز میں ہیلری کلنٹن کو برتری حاصل تھی لیکن وہ الیکشن ہار گئی تھی۔

امریکہ کی کچھ ریاستیں ایسی ہیں جن کو سونگ اسٹیس کہا جاتا ہے اور ان ریاستوں سے آنے والے نتائج اکثر انتخابات میں فیصلہ کن ثابت ہوتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button