بین الاقوامی

دنیا میں کورونا وائرس کی دوسری لہر نے تباہیاں مچادیں، کیسز میں ہوا ہوشربا اضافہ

دنیا میں کورونا کی دوسری لہر سر اٹھانے لگی، دنیا کے مختلف ممالک کے شہروں میں پابندیاں نافذ کر دی گئیں۔

برطانیہ میں کورونا پابندیوں کو مزید سخت کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ لبنان میں متاثرین کی تعداد بڑھنے پرملک بھر میں رات کے کرفیو کا اعلان ہو گیا۔

لبنان کے ایک سو ستر اضلاع میں ایک ہفتے کے لئے لاک ڈاؤن بھی نافذ کردیا گیا۔ اسپین کے شمالی ریجن کاتالونیا اورناوارامیں کوروناکیس بڑھنے پر پابندیاں سخت کر دی گئیں۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر نے فرانس کو ہلا کر رکھ دیا، چوبیس گھنٹوں کے دوران ستائیس ہزارکیسز کے ساتھ نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

اس صورتحال سے نمٹنے کےلئے پابندیاں مزید سخت کر دی گئیں. بعض علاقوں میں لاک ڈاؤن لگانے پر غور کیا جانے لگا۔

کینیڈین حکومت نے کورونا وائرس کے سبب شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کر دی۔

جرمنی میں کیسز بڑھنےکے باوجود لاک ڈاؤن نافذ نہ کیا جا سکا۔ ادھرچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں کوروناوائرس کے چند کیسز رپورٹ ہونے کے بعد محکمہ صحت نے صرف پانچ دن میں نو لاکھ کوروناٹیسٹ کرانے کا اعلان کردیا۔

Related Articles

Back to top button