بین الاقوامی

سعودی عرب میں غیر ملکی ملازمین کے لیے بڑا ریلیف، حکام نے اچھی خبر سنادی

سعودی عرب میں غیر ملکی ملازمین کو بڑا ریلیف مل گیا، سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے ملازمین کے واجبات ادا کروا دیے۔

سعودی شہر الخبر میں غیرملکی ملازمین کو 15 ملین ریال سے زائد کے واجبات مل گئے، کمپنیوں اور اداروں کے ذمے 15 ملین ریال سے زیادہ کے حقوق اور بقایا جات تھے۔

اسی ضمن میں سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے موثر کارروائی کی اور کمپنیوں اور اداروں سے واجبات ملازمین کو ادا کروائے، وزارت نے رواں سال کی تیسری سہ ماہی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ملازمین نے 3500 دعوے دائر کیے تھے۔

سہ ماہی رپورٹ میں کہا گیا کہ 591 دعوے آجروں اور اجیروں کے درمیان مصالحت کے ذریعے نمٹائے گئے۔

سعودی وزارت افرادی قوت نے گذشتہ مہینے آجروں اور اجیروں کے درمیان مالیاتی تنازعات طے کرانے کا تیز رفتار فارمولا متعارف کرایا تھا اور اسی فارمولے کے تحت مذکورہ مسئلہ بھی حل کیا گیا۔

اگر فارمولے کے مطابق مصالحت کے ذریعے طے کیے جانے والے امور سے اتفاق نہ ہو تو اجیر باقاعدہ عدالتی کارروائی کے مجاز ہیں اور انہیں اس کا پورا حق حاصل ہے۔

Related Articles

Back to top button