بین الاقوامی

چین میں کروناوائرس کے چند کیسز رپورٹ، محکمہ صحت کا 5 دن میں 9 لاکھ کروناٹیسٹ کرانے کا اعلان

چین کے ساحلی شہر چنگ ڈاؤ میں کروناوائرس کے چند کیسز رپورٹ ہونے کے بعد محکمہ صحت نے صرف 5 دن میں 9 لاکھ کروناٹیسٹ کرانے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چنگ ڈاؤ شہر میں ہی پانچ دن کے دوران کروناوائرس کی 9 لاکھ ٹیسٹنگ ہوگی، چین میں کئی ماہ بعد مختصر مدت میں اتنے بڑے پیمارنے پر ٹیسٹ ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق چنگ ڈاؤ کے میونسپل ہیلتھ کمیشن کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ گزشتہ روز (اتوار) شہر میں کرونا کے چھ کیسز سامنے آئے، مذکورہ شہر کی آبادی 94 لاکھ ہے اور وائرس کے کیسز ایک اسپتال میں سامنے آئے۔

صرف 6 کیسز رپورٹ ہونے پر پورے شہر میں نولاکھ کروناٹسٹنگ ہوگی، شہر کے 5 اضلاع کے رہائشیوں کا 3 دن میں ٹیسٹ کرایا جائے گا جبکہ پورے شہر کی آبادی کے ٹیسٹ 5 دن میں مکمل کر لیے جائیں گے۔

ہیلتھ کمیشن کے مطابق نئے کیسز سامنے آتے ہی ایک لاکھ 40 ہزار افراد کے ٹیسٹ کرا لیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ چین سے نکلنے والا کروناوائرس اب پوری دنیا میں پھیل چکا ہے لیکن بیجنگ حکومت نے مؤثر حکمت عملی اپناتے ہوئے اس مہلک وائرس پر کافی حد تک قابو پالیا ہے۔

Related Articles

Back to top button