بین الاقوامی

بیلاروس میں متازعہ انتخابات کے خلاف شہری ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے

بیلاروس میں متازعہ انتخابات کے خلاف شہری ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق متنازعہ انتخابات کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین نے صدر لوکاشینکوف کے خلاف نعرے لگائے اور صدر سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

واضح رہے کہ بیلا روس میں انتخابات سے اب تک احتجاج کرنے والے 13 ہزار افراد کو پولیس گرفتار کر چکی ہے اور اس وقت بیلا روس کے صدر لوکاشینکو کے اہم سیاسی مخالفین جیل میں ہیں یا پھر بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button