بین الاقوامی

مکمل صحت یاب ہو چکا ہوں، میں اب بہت جلد انتخابی ریلیوں کی قیادت کروں گا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ملک چلانے کے لیے مجھے تہہ خانے سے نکلنا ہو گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں مکمل صحت یاب ہو چکا ہوں اور میرامدافعتی نظام بہتر ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس منتقل ہونے کا خدشہ ختم ہو گیا ہے اور میں اب بہت جلد انتخابی ریلیوں کی قیادت کروں گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ ملک چلانے کے لیے مجھے تہہ خانے سے نکلنا ہو گا۔

گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ویڈیو لنک کے ذریعے 20 نومبر کو ہونے والےعام انتخابات سے متعلق مباحثہ میں شرکت سے انکار کردیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ورچوئل مباحثے میں شرکت کر کے اپنا وقت ضائع نہیں کریں گے۔ کمپیوٹر کے پیچھے بیٹھ کر بحث کرنا بے وقوفانہ فعل ہے۔

اس سے قبل صدر ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کے درمیان 15 اکتوبر کو ورچوئل مباحثہ کا فیصلہ ہوا تھا۔ ورچوئل مباحثہ کا فیصلہ صدر ٹرمپ کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد کیا گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button